بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پریمی جوڑے کی نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس، انتظامیہ سے تحفظ کی اپیل

محمد وسیم ولد رحمت اللہ بھٹی رہائشی کاکا پوٹا کالونی نزد گجراہ واہ اولڈ نواب شاہ، میری عمر 26 سال ہے میں نے اپنی پسند سے نگینہ بی بی دختر خان محمد بھٹی سے شادی کی میری بیگم کی عمر 26 سال ہے۔  اس کی رہائش صادق آباد شہر کی ہے۔ میری شادی کے بعد میری بیگم نگینہ بی بی کے عزیز و اقارب مجھے اور میری بیوی کے دشمن بن چکے ہیں میرے خاندان گھر والوں کو جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

میری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ تحفظ فراہم کیا جائے میری بیوی کے بھائی نصیر احمد کزن منیر احمد بہنوئی منظور احمد ایک نامعلوم شخص ایک ہفتہ قبل نواب شاہ آئے اور میرے چھوٹے بھائی ندیم علی عمر 16 سال کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے اور اس کو چھوڑنے کا تاوان مبلغ 10 لاکھ روپے طلب کر رہے ہیں۔ ہم غریب لوگ ہیں ہم اتنی رقم ادا نہیں کر سکتے میرے سسرال والے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں۔

میں پریس کانفرنس کر کے ایس ایس پی شہید بے نظیر اباد ڈی ائی جی شہید بے نظیر اباد چیف جسٹس ہائی کورٹ حکومت سندھ سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ دیا جائے۔ میرے بھائی عابد علی کو اغوا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے بازیاب کروایا جائے۔ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج نہیں ہوں انہیں ختم کیا جائے۔

اشتہار
Back to top button