تجارت
اٹلی پاکستان میں کاروباری ماحول کو فروغ دینے کا خواہاں
اٹلی مالیاتی، تکنیکی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں کاروباری ماحول کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔یہ بات اطالوی سفارتخانے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سالواتور پرانو نے اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ایک اجلاس میں کہی۔
میٹنگ کے دوران اطالوی برانڈز اور بین الاقوامی کاروباری رجحانات کی ایک وسیع رینج زیر بحث آئی۔ڈاکٹر سالواتور پرانو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باوجود پاکستان پنیر اور زیتون کی فارمنگ کے لیے ایک پوٹینشل ملک ہے جبکہ زیتون کے تیل کی برآمد سے ملک کو کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔اطالوی سینئر سفارت کار نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعاون بڑھانے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ ملک میں جدید اقتصادی شعبے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔