
ممتاز ماہر تعلیم ظہیر عباس بھٹی نے ڈپٹی ڈی ای او آفس نورپورتھل کا قلمدان سنبھال لیا
ممتاز ماہر تعلیم ظہیر عباس بھٹی نے ڈپٹی ڈی ای او آفس نورپورتھل کا قلمدان سنبھال لیا، آفس آمد پر ایکس ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کی زیر قیادت نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس بھٹی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے انہیں آفس کا چارج سپرد کرتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سمیت سابق ہیڈ ماسٹر سردار سجاد حیسن خان بلوچ، معروف سماجی شخصیت راجہ محمد دین اور دیگر دفتری عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔
واضح رہے کہ موجودہ ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی اور ایکس ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کا شمار ممتاز ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے۔ اللہ تبارک و تعالی کی ذات نے انہیں اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔
محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہ ءافتخار جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو اور جناب ظہیر عباس بھٹی اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کی وجہ سےنامور ہیں اور باعث صد افتخار بات یہ ہے کہ دونوں آفیسرز موصوف کا تعلق نورپور تھل سے ہے ۔ دریں اثناء عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو اور جناب ظہیر عباس بھٹی کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔