بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل، بنیادی مرکز صحت جمالی میں وزٹ کے دوران حاضری چیکنگ، ادویات کی فراہمی اورصفائی کے نظام کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف سے عوام دوست اقدامات کا سلسلہ تواتر سے جاری و ساری ، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تحصیل انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز جہاں دفتری اوقات میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشاں نظر آتے ہیں، وہیں ان کی طرف سے تحصیل ہیڈکوارٹر نورپورتھل سمیت دیگر نواحی یونین کونسلوں میں صحت و صفائی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے یو سی جمالی بلوچاں کا دورہ کر کے صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔

بنیادی مرکز صحت جمالی میں وزٹ کے دوران حاضری چیکنگ کی، ادویات کی فراہمی اورصفائی کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مریضوں کی طرف علاج معالجے کی سہولیات بارے اطمینان کااظہار کیا گیا۔

ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف سے غیر قانونی پیٹرول / ڈیزل گیس ایجنیسوں کے خلاف بھی کارروائ کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے انہوں نے غیرقانونی گیس ایجنسی بھی سیل کردی۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے ایم سی سٹاف ، ریونیو عملہ اور ہائ وے سٹاف کی معاونت سے تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل کی خوبصورتی کےلیے بھی بتدریج اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button