بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام کی خدمت کے لئے کارکنوں کو فعال کرنے کا عمل جاری

مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام کی خدمت کے لئے کارکنوں کو فعال کرنے کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں چودھری رفیق گجر کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 163 میں واسا کا کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا گیا ہے تا کہ حلقے کے عوام کے مسائل انکی دھلیز پر ہی حل ہوں۔

میاں حمزہ شہباز سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب عمران علی گورائیہ نے رفیق گجر کو نوٹیفکیشن دیا۔

اس موقع پر ملک معظم عشرت، عبد الوہاب گجر چوہدری طارق ودود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button