علاقائی
ڈپٹی کمشنر فروا عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، ضلع میں جاری سکیموں اور کام کے حوالے سے بریفنگ
ڈپٹی کمشنر فروا عامر کی زیر صدارت ڈی سی افس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی (آر )عبدالستار خان کے علاؤہ نیسپاک کمپنی کی ٹیم نے شرکت کی۔ انہوں نےڈپٹی کمشنر کو ایم سیز، یوسیز اور ضلع میں جاری سکیموں اور کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے نیسپاک ٹیم کو تمام سکیموں کو رواں سال ٹائم فریم کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔نسپاک کی ٹیم نے انڈسٹریل، لوکل، ٹاؤن،سٹی اور اربن ایریاز کی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع کی پلاننگ اینڈ ڈیزائن رپورٹ تحریری طور پر پیش کریں۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔