علاقائی
جوانوں کے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہیں، ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا ریجن سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کا ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے ہمراہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقت نواز اور کنسٹیبل ارشد کی ہسپتال میں عیادت۔
ریجنل پولیس آفسرسرگودہا ریجن سرگودہا محمد شہزاد آصف خان کا کہنا تھاکہ پولیس افسران و ملازمان ایک فیملی کی مانند ہیں اور ہم ہر قسم کے حالات میں انکے ساتھ کھڑے ہیں ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم زخمی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ہسپتال میں موجود ہیں اور علاج معالجہ کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔
آر پی او نے کہا کہ جوانوں کے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہیں۔