صدر مملکت نے کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو تمغہ امتیاز عطا کردیا

صدر آصف علی زرداری نے کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو تمغہ امتیاز عطا کردیا ہے۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر زرداری نے آصف بشیر کو تمغہ امتیاز عطا کیا۔

آصف بشیر نے بطور معاون حج خدمات سر انجام دیتے ہوئے کئی حجاج کی جانیں بچائی تھیں، وہ اس وقت ڈی سی آفس پشاور میں بطور کمپیوٹر آپریٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔

Exit mobile version