بولو حادثے میں پاکستانی سفیر یوسف جنید کا ترک عوام سے اظہار افسوس
بولو میں ایک ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ کے تناظر میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترک قوم کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے بولو کا دورہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کی جانب سے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے لیے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر حال میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شاندار تاریخ رکھتے ہیں۔ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم خوشی اور درد بانٹتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس المناک واقعے پر پوری پاکستانی قوم شدید غمزدہ ہے۔
اے ایف اے ڈی کوآرڈینیشن سنٹر کے دورے کے دوران سفیر جنید کو اے ایف اے ڈی کے صدر، گورنر اےکے میمس نے واقعے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ گورنر اےکے میمس نے سفیر کا اظہار یکجہتی کے لیے دورہ کرنے اور پاکستانی قوم کا دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا۔