بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیرازکے عوامی فلاح و بہبود کے لیے بتدریج عملی اقدامات

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیرازکے عوامی فلاح و بہبود کے لیے بتدریج عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ، شہری حلقوں کی طرف سے تحصیل انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین۔

اسسٹنٹ کمشنر نے نواحی مواضعات کاتیمار اور نواں سگو میں جاری ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے معیاری مٹیریل کے ساتھ کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے مختلف مواضعات میں دورے کے دوران غیر قانونی پٹرول/ڈیزل ایجنسیوں کو سیل کر دیا۔  انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، دکاندار لکڑی کے شیڈز ہٹا کر گرین ،وائٹ اور برائٹ نورپور تھل پروگرام کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے سرکاری سکولوں کے وزٹ کے دوران طلباءپر زور دیا کہ وہ سپورٹس سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد مل سکے ۔

اشتہار
Back to top button