قومی
وزیر اعلیٰ اقلیتی کارڈ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
پاکستان کے پہلے وزیر اعلیٰ اقلیتی کارڈ پروگرام کا آج لاہور میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پچاس ہزار مستحق اقلیتی خاندانوں کو ہر تین ماہ بعد دس ہزار پانچ سو روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کی تعداد کو 75 ہزار تک بڑھایا جائے گا جبکہ مستقبل میں مالی امداد کی رقم میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اس پروگرام کے لیے ایک لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی امور کے بجٹ میں دو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔