بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امجد صدیق کی کتاب "جاپان کہانی” آج کا برننگ ایشو ہے، گورنرپنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ امجد صدیق کی کتاب "جاپان کہانی” آج کا برننگ ایشو ہے،غریب بچے اپنے بہتر مستقبل کے خواب سجائے اپنی جمع پونجی لگا کر بیرون ممالک جاتے ہیں مگر غیر قانونی طریقے اپنانے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، یہ بہت اہم مسئلہ ہے جس پر ایکشن لینے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے،جب تک اس مسئلے پر جزا و سزا کاسلسلہ شروع کرنا پڑے گا،اس ملک کی عزت اور وقار کیلئے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں معروف صحافی اور مصنف امجد صدیق کی دوسری تصنیف ” جاپان کہانی”کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کو اپنا گھر سمجھتا ہوں ، این پی سی کے تمام عہدیداروں ، افضل بٹ اور امجد صدیق کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کی رونمائی کیلئے مدعو کیا، تقریب رونمائی میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ امجد صدیق کی اس کتاب کا موضوع آج کا برننگ ایشو ہے،آئے روز ہونے والےکشتی حادثوں میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی ضرور شامل ہوتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے،غربت کی وجہ سے بچے اور انکے والدین زندگی بھر کی اپنی جمع پونجی خرچ کرکے اپنے بچوں کو بہتر مستقبل کیلئے بیرون ممالک بھجتے ہیں جو بدقسمتی سے اکثر حادثات کا شکار ہو کر اپنے زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،ڈنکی لگا کر ہمارے بچے باہرجاتے ہیں وہ صرف غربت کی وجہ سے نہیں جاتے 50 یا60 لاکھ روپے لگا کر جان خطرے میں ڈال دیتے ہیں ، اگر یہ بچے ان پیسوں سے پاکستان میں ہی بزنس کریں تو اچھا کما سکتے ہیں، جب حادثے ہوتے ہیں تو ہم سب بیان دیتے ہیں، صرف چار ضلعوں کے ہی زیادہ بچے ڈنکی لگاتے ہیں انسانی اسمگلر کالی بھیڑوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں موجود لوگ انسانی اسمگلر سے ملے ہوئے ہیں،یہ بہت اہم مسئلہ ہے جس پر حکومت کو خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے،آج سے بیس سال قبل پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت ہےہم نے غیر ذمہ داری سے اپنا وقار مجروح کیا ان چیزوں کو نصاب میں شامل کر کے بچوں کو بتانا چاہیےاداروں سے پوچھنا چاہیے کہ کیوں یہ بار بار ہوتا ہےجہاں بھی کشتی ڈوبتی ہے پاکستانی مارے جاتے ہیں انسانی اسمگلر کو نشان عبرت بنانا چاہیے،جب تک ہمارے قانون میں سے لوگوں کو راستے ملتے رہیں گے کوئی بہتری نہیں آسکتی، اللہ نے پاکستان کو ہر طرح کی معدنیات سے نوازا ہےخرابی ہمارے اندر موجود ہے،مافیاز اس ملک کی عزت کو خاک میں ملا رہے ہیں، یہ ملک کلمے کے نام پر بنا ہےیو اے ای کا ویزہ ہمارے لوگوں کی غلطیوں سےبین ہوا ہے، اداروں میں بیٹھے ہوئے انسانی اسمگلرز کے سہولت کاروں سمیت ایسے واقعات میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے اور معصوم لوگوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آپ کے چھوٹے سے عمل سے ملک کی کتنی بدنامی ہوتی ہے،امجد صدیق نے بہت اچھی کتاب لکھی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے ورکرز کو عزت دیتی ہے، اپنی پارٹی قیادت کی وجہ سے آج گورنرپنجاب ہوں ،اس موقع پر کتاب کے مصنف اور سینئر صحافی امجد صدیق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی یہ کتاب پہلے کتاب کا تسلسل ہے، ہم روزانہ ٹی وی پر دیکھتے ہیں کہ ڈنکی لگاتے ہوئے ہمارے نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جو کہ افسوسناک بات ہے۔

اشتہار
Back to top button