بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کو مکمل فعال کردیا گیا

نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کو مکمل فعال کردیا گیا ہے۔یہ ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا اہم حصہ ہے جو انتہائی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے جس میں سالانہ چار لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے۔

اس کا تین اعشاریہ چھ کلومیٹر طویل رن وے بوئنگ 747اور ایئربس A-380جسے بڑے جہازوں کواترنے اور اڑان بھرنے میںسہولت فراہم کرے گا۔یہ ایئرپورٹ ایک جدید ترین ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم اور بہترین سکیورٹی کیساتھ نیوگیشنل آلات اور مسافروں کی بنیادی ضروریات سے آراستہ ہے۔

محل وقوع کے اعتبار سے بلوچستان کے ضلع گوادر میں واقع یہ ایئرپورٹ چار ہزار تین سو ایکڑ رقبہ پر محیط ہے۔یہ منصوبہ حکومت پاکستان،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور سلطنت اومان و چین کی مالی معاونت سے تقریباً چوبیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔

اشتہار
Back to top button