قومی
7 روز میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا توچوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر علی خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 7 روز میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا توچوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری شرط ہے جوڈیشل کمیشن بنایاجائے، پی ٹی آئی اپنے مطالبات پرقائم ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں۔