اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل؛ روزانہ کی بنیاد پر عوامی ریلیف کے لیے اقدامات، عوامی حلقوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر عوامی ریلیف کے لیے تواتر سے اقدامات کا سلسلہ جاری و ساری ، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تحصیل انتظامیہ نورپور تھل کو زبردست خراج تحسین۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی زیر التواء ریکوری کے حوالے سے بھی روزانہ کی بنیاد پر ریونیو عملہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے شہر میں مختلف دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکڑی کے شیڈز ہٹا دئیے جائیں اور کوڑا کرکٹ سڑکوں کے ارد گرد پھیلا کر ہرگز ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا نہ کیا جائے اور ماحولیاتی آلودگی پیدا نہ کی جائے۔
دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے شہر کی مختلف وارڈز کا بھی وزٹ کیا ۔ انہوں نے صفائی اور نکاسیء آب کے نظام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انچارج سینیٹری ورکرز عقیل عباس خان بلوچ نے صفائ پلان کے مطابق جاری کام کے حوالے سے بھی بریف کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈمپنگ پوائنٹ کا جائزہ لیا جہاں پر انہیں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے بارے میں بتایاگیا۔