سائنس و ٹیکنالوجی
وزیراعظم کا پاکستان کو پہلا ڈیجیٹل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا ملک بننے پرخوشی کا اظہار
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عالمی اقتصادی فورم اور ڈیجیٹل تعاون تنظیم کا پہلا ڈیجیٹل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اقدام کرنے والا ملک بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ محصولات بڑھانے ،افرادی قوت میں اضافے اور عالمی برآمدات بڑھانے سے لے کر پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر اعظم نے سرمایہ کاری کے پھلتے پھولتے ہوئے ڈیجیٹل ماحول کی آبیاری کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جس سے تمام لوگوں کے لیے ڈیجیٹل خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔