اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل کی جانب سے عوامی ریلیف کے لیے تواتر سے اقدامات کا سلسلہ جاری
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر عوامی ریلیف کے لیے تواتر سے اقدامات کا سلسلہ جاری و ساری ، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تحصیل انتظامیہ نورپور تھل کو زبردست خراج تحسین۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی زیر التواء ریکوری کے حوالے سے بھی روزانہ کی بنیاد پر ریونیو عملہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے آفس میں یونین کونسل سیکرٹریز کوہدایت کی کہ وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے نظام کو موثر بنائیں۔ ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے شہر میں مختلف مقامات پر کنڈا مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے ارد گرد لکڑیاں پھیلا کر ہرگز ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا نہ کیا جائے۔
دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز نورپورتھل کا وزٹ بھی کیا۔ انہوں نے ٹیچنگ سٹاف اور سٹوڈنٹس کی حاضری سمیت صفائی اور نصابی و نصابی سرگرمیوں کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ہیڈ ماسٹر حافظ شیخ محمد عبدالرؤف نے اسسٹنٹ کمشنر کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بریف کیا۔