بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں پر 143 رنز بنا لئے

ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشی اور دھند کے باعث جلدی ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنا لیے۔ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف آغاز میں ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جب اس کے 46 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان اور سعود شکیل نے 5 ویں وکٹ پر 97 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، دونوں کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں اسکور کی۔کپتان شان مسعود 11، ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹیسٹ کے پہلے روز دھند کے باعث میچ کا آغاز تاخیر ہوا، قومی ٹیم کی جانب سے محمد ہریرہ ٹیسٹ میچ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں ویسٹ انڈیز پر دباؤ ڈالیں گے۔

اشتہار
Back to top button