توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران ایک اور گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت کیس پر سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔گواہ طلعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا نے جرح مکمل کی۔کیس میں اب تک 7 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی ہے۔عدالت نےآئندہ سماعت پر مزید گواہ بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کرلیے اور توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version