بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جنوبی افریقہ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

جوہانسبرگ (سی این پی )جنوبی افریقا نے بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی  جس کے لیے ٹیموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو جنوبی افریقا نے بھی اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا جس کی قیادت ٹمبا باووماکریں گے۔جنوبی افریقی ٹیم میں 2 اہم فاسٹ بولرز اینرک نوکیا اور لونگی نگیڈی کی واپسی ہوئی ہے۔

 چیمپئنز ٹرافی کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ میں کپتان  ٹمبا باووما، وین ڈر ڈوسن ، ٹونی ڈی زورزی ، ایڈین مارکرم،ہینرک کلاسن ، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو یانسن،کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج ، لونگی نگیڈی،تبریز شمسی ، ٹرسٹن اسٹبس ، ریان ریکلٹن اور اینرک نوکیا شامل ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ، نیوزی لینڈ ، بنگلا دیش، افغانستان، آسٹریلیا بھی اپنے اسکواڈز کا اعلان کر چکے ہیں۔

اشتہار
Back to top button