کسی بھی علاقہ میں فرض شناس آفیسرز کی تعیناتی دراصل اس علاقہ کے مکینوں کی خوش قسمتی تصور کی جاتی ہے کیونکہ فرض شناس اور عوام دوست آفیسرز اجتماعی عوامی فلاح و بہبود اور عوامی ریلیف کے لیے ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اور ایسے آفیسرز کی وجہ سے ان کی جائے تعیناتی کے مکینوں کے جہاں مسائل جلدی حل ہوتے ہیں وہیں وہاں کی معاشرتی صسودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
برسبیل تذکرہ ایسے ہی فرض شناس آفیسرز میں ایک نام اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کا بھی ہے ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔
ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے نورپورتھل کا چارج سنبھالتے ہی جہاں تواتر سے اوپن پبلک فورمز کا انعقاد شروع کر رکھا ہے وہیں ان کے دفتر کے دروازے دفتری اوقات میں ہمہ وقت ہر خاص و عام کے لیے کھلے نظر آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہری انہیں اپنے جہاں مسائل سے آگاہ کرتے نظر اتے ہیں وہیں اسسٹنٹ کمشنر موصوف کی طرف سے عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کے کوئیک ایکشن کوجہاں شہری حلقوں میں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے وہاں انہیں بھرپور عوامی پذیرائی بھی مل رہی ہے۔
ڈاکٹر ہارون احمد شیراز میونسپل کمیٹی نورپور تھل کے تمام دستیاب وسائل کو شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور طریقے سے بروئے کار لا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف یہ بات بھی شہریوں کے لیے باعث اطمینان ہے کہ تحصیل انتظامیہ نورپور تھل کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور اور ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے جو کہ تحصیل نورپورتھل کو ترق یافتہ علاقوں کی صف میں لانے کے لیے عزم صمیم کیے ہوئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی خصوصی ہدایت پر انچارج سینیٹری ورکرز عقیل عباس خان بلوچ کی زیر نگرانی عملہ صفائی روزانہ کی بنیاد پر شہر کے گنجان آباد گلی کوچوں، محلوں ،چوکوں ،چوراہوں اور مارکیٹوں بازاروں میں روزانہ صبح سویرے متحرک نظر آتا ہے ، ڈاکٹر ہارون احمد شیراز روزانہ کی بنیاد پر شہر میں جاری صحت و صفائی اور نکاسی ء اب سمیت دیگر عوامی بہبود کے کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں ، ان کی طرف سے وقتا” فوقتا” متعلقہ عملے کو ضروری احکامات بھی جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے پروگرام ستھرا پنجاب کے تحت صحت و صفائی کے عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے ۔ ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف سے شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹمپریری انکروچمنٹ کی ریموول کو شہری حلقوں کی طرف سے سراہا جارہاہے، تحصیل انتظامیہ کی طرف سے طویل عرصے سے بند پڑے مذبحہ خانے کو بھی صاف ستھرا کر کے اب چالو کر دیا گیا ہے تاکہ شہر میں ہر قسم کی آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر موصوف کی طرف سے وارڈ وائز صفائی کے عمل کو بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ انتظامیہ کے ان اقدامات سے شہر کے گلی کوچے صاف ستھرے نظر آئیں گے اور حکومت پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام تیزی سے کامیابی کی منازل طے کرے گا ۔ ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی اوپن ڈور پالیسی کی وجہ سے اب ہر ایک شہری بلا جھجک ان سے مل سکتا ہے۔
ایم سی نورپور تھل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے ممبر سیٹھ ثمرسلطان کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات، ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے خصوصی تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر نگرانی تحصیل آفس نورپور تھل سے ملحقہ فیملی پارک کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسسٹنٹ کمشنر موصوف بذات خود عوامی تفریح کے اس اہم پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ تواتر سے وزٹ کر کے پارک کو ہر طرح سے عوامی تفریح کے عین معیار کے مطابق بنانے کے لیے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں۔
دوسری طرف شہر میں سٹریٹ لائٹس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے ایم سی نور پور کے متعلقہ عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اے سی ہاؤس نور پور تھل کی مغرب کی جانب طویل عرصے سے بند پڑی ہوئی سٹریٹ لائٹ کو ایک مرتبہ پھر چالو کر دیا گیا ہے جس پر عوامی، سماجی اور شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کو ان کے اس عوام دوست اقدام پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عوامی امنگوں کے ترجمان ہردلعزیز آفیسر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز عوامی ریلیف کے لیے تواتر سے اپنے ماتحت دفاتر میں عملہ کی حاضری کی چیکنگ بھی کر رہے ہیں تاکہ ان دفاتر میں آنے والے سائلین کو اپنے کاموں کے لیے ہرگز کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ میڈیا سروے کے دوران شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے ان عوام دوست اقدامات کی وجہ سے اب امید پیدا ہو چلی ہے کہ انشاءاللہ تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپور تھل کےدرینہ مسائل بتدریج حل ہوں گے اور یہ شہر ترقی کی منازل طے کرے گا ۔