بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کا کوہالہ پل پر انعقاد

پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے تاریخی کوہالہ پل پر "کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن” کا انعقاد کیا گیا۔کنونشن کا انعقاد آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے کیا تھا جو الحاق پاکستان کی تاریخی قرارداد کا محرک ہے۔

کنونشن میں نوجوانوں اور خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔تاریخی کوہالہ پل پر ہونے والے کنونشن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے بھی شرکت کی۔کنونشن کے مقررین بشمول سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا دیرپا رشتہ ہے جو دن بدن مضبوط ہو رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button