بین الاقوامی شہرت کے حامل شاعر و ادیب جناب مظفر احمد مظفر (گولڈ میڈلسٹ) کی اردوادب کے فروغ کےلیے خدمات کا عالمی سطح اعتراف کیا جاتاہے۔ آپ 14جولائی 1969ء کو پیدا ہوءے۔آپ۔کے والد محترم محمد رشید ارشد وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک اف پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔ مظفر احمد مظفر کی جائے پیدائش 58 کلب روڈ نوشہرہ چھاؤنی ضلع پشاور صوبہ خیبر پختون خواہ پاکستان ہے۔
تعلیمی قابلیت کے حوالے سے آپ نے
بی، ایس، سی گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ کینٹ سے پاس کیا۔ وطن عزیز پاکستان کے یہ قابل فخر سپوت بغرض اعلٰی تعلیم 1992 ء
کو ماسکو پہنچے۔ آپ
مزیداعلیٰ تعلیم کےلیے
جرمنی 1992 تا 2004
انگلینڈ بھی گئے اور تا حال مقیم لندن برطانیہ ہیں۔ اردو ادب کے سرمایہء افتخار جناب مظفر احمد مظفرکلام کے تراجم اردو کے علاوہ دیگر زبانوں
ہسپانوی / پشتو / ہندی :
انگریزی زبان میں : زیر انتظام ،
ہندی رومن ترجمہ / ریختہ ڈوٹ کوم میں ہوءے۔ انہیں جن
زبانوں سے شناسائی ہے ان میں
انگریزی ، جرمن، روسی، فارسی، پشتو ہندکو ، پہاڑی ، پنجابی ،سرائیکی، پوٹھوہاری اور اردو زبان شامل ہے۔
اگر آپ کی ادبی سرگرمیاں کا جائزہ لیا جاءے تو آپ بطور
جنرل سیکریٹری: سر علامہ اقبال اکیڈمی لندن انگلینڈ ،
منتظم اعلیٰ : ادبی چوپال ،
نگران :ماہانہ طرحی مشاعرہ بزمِ سخن عالمی ۔،
نگران: شمس میگ برطانیہ۔
،ایڈمن بزم سخن عالمی لندن،
،چیف ایڈمن : پاکستان اردو گروپ پاکستان ،
چیف ایڈمن: بزم خیال و خامہ واہ کینٹ پاکستان، گروپ ایڈمن:
عالمی تحفظ ختم نبوت گروپ برطانیہ ،
ایڈمن : عالمی ارباب ذوق واہل فارس گروپ ایران ۔،
چیف ایڈمن :
عالمی پشتو ادب جرگہ پشاور پاکستان ۔،
ایڈمن: شریف اکیڈمی پوئیٹ گروپ۔ اور
منتظم اعلیٰ :
سہ ماہی رسالہ :دستک بھی ہیں۔ بطورایگزییکٹیو ڈائر یکٹر : حاجی شریف احمد اکیڈمی جرمنی ۔،ایڈمن*: یارکشائر ادبی فورم برطانیہ .، جج برائے مطالعاتی نشست،
یارکشائر ادبی فورم برطانیہ ۔
میزبان : میسج ٹی وی، پروگرام ، شعر و شاعر اور
سرپرست : رسالہ اردو
انچارج ادبی صفحہ نوائے جنگ برطانیہ گرانقدر خدمات ہیں۔
جناب مظفر احمد مظفر نے سرپرست اعلیٰ و صدر
ادبی تنظیم ادب اردو: عالمی بھارت ، شاعری شاعری : بھارت، سرپرست اعلٰی
قمرادبی سوسائٹی مظفرنگر یو پی الہند ۔،سرپرست : ادب نما نئی دہلی ،بھارت ،ایڈمنسٹریٹر* پاسبان اردو ادب شعبہ اردو جامعہ اسلامیہ بانگڑمئو بھارت۔
اور سرپرست:* عالمی ادبیات اردو برطانیہ کی حیثیت سے بھی ناموری حاصل کی ہے۔
آپ متعدد کتب تصنیف کرچکے ہیں ۔ جن میں سرگزشتِ تمنا / اردو شاعری ،رختِ سفر / اردو شاعری ، اسرار العروض / نثر ،
شرح دیوان غالب /شرح و توضیح ، شرح شکوہ جواب شکوہ / شرح ، اردو کے اہلِ قلم / نثری مضامین و مقدمے و دیباچے ،حرف زیر لب / شاعری
، طلسم خواب، سوادِ شب
، فردیات مظفر اور ایں قدر مستم / فارسی مجموعہ کلام شامل ہیں۔ جناب مظفر احمد مظفر کو عالمی سطح پر متعدد اعزازات و انعامات سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔ چند قابلِ ذکر (اعزازات ) و اعترافِ فن مختصرا” یہاں پر درج کرتا چلوں۔ ڈاکٹریٹ (اعزازی)
Urdu World Organization Russian State University Moscow
سیماب اکبر آبادی ایوارڈ :
منجانب اردو تحریک عالمی SOAS لندن یونیورسٹی لندن
14 جون 2015 بدست ڈاکٹر عبدالغفار عزم ،والتھم فارسٹ پاکستانی کمیونٹی ایوارڈ: 7 نومبر 2010 ایوارڈ برائے خراج تحسین ،بین الاقوا می اردو مرکز یورپ ایوارڈ: ایوارڈ برائے حسن کارکردگی بسلسلہ تعلیمی ادبی خدمات ،ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی ایوارڈ :
برائے سال 2012 اعتراف تعلیمی و ادبی خدمات،
بہترین شاعر ایوارڈ 2009 ڈی ایم ٹی وی ایوارڈ .،
گولڈ میڈل : منجانب اردو تحریک عالمی برطانیہ بدست ڈاکٹر عبد الغفار عزم پریزیڈنٹ اردو تحریک عالمی
14 جون 2015ء اور گولڈ میڈل کل یورپ مقابلہ بیت بازی بمقام فرینکفرٹ جرمنی1994ء قابل ذکر ہیں۔ اسی طر ح آپ کو جون ایلیا رہنمائے اردو ایوارڈ ٥ اکتوبر ٢٠١٨ بدست ارشد محمود میئر برنٹ بارو لندن ،استاذالشعراء ایوارڈ برائے حسن کارگردگی برائے سال 2018 منجانب نوائے جنگ برطانیہ۔
منجانب : محور ادب پاکستان،
استاذالشعراء ایوارڈ :منجانب اردو تحریک عالمی بتاریخ 4 جون 2021 بمقام بمقام رویل نواب لندن۔،”نا خدائے سخن ایوارڈ” منجانب دبستان اہل قلم لکھنؤ بھارت بدست : ڈاکٹر مخمور کاکوروی ۔ بتاریخ ٩ستمبر ٢٠٢٣ بمقام لکھنؤاور
"شرہف اکیڈمی جرمنی ایوارڈ” بتاریخ ۱۴ ستمبر ۲۰۲۴ بدست شفیق مراد سرپرست اعلیٰ شریف اکیڈمی جرمنی بھی عطاکئے گئے۔ (شاعر کے نام سے ایوارڈز ) میں مظفر احمد مظفر ایوارڈ منجانب ادب نما نئی دہلی بھارت برائے جناب وقار برکاتی طاہری سال ٢٠١٩ ، مظفر احمد مظفر ایوارڈ
منجانب :جہان غزل کرتپور بجنور یوپی انڈیا برائے ظہیر احمد گوہر ، علامہ شاکرکرتپوری بتاریخ ١۵ اکتوبر ٢٠٢٠ ،نازش اردو مظفر احمد مظفر ایوارڈ
منجانب : روح غزل دیوبند بھارت ٢۴ فروری ٢٠٢٢ برائے عبد الحق سحر مظفر نگری ،نازش اردو مظفر احمد مظفر ایوارڈ
منجانب روح غزل دیو بند برائے جناب عاصی بیاروی بدست اعجاز ہندی صاحب بتاریخ ١٣ مارچ ٢٠٢٢ بمقام تھانے مبرا ممبئی بھارت ، مظفر احمد مظفر ایوارڈ
برائے خورشید حیدر مظفر نگری
منجانب : قمر ادبی سوسائٹی مظفر نگر یوپی بھارت
بتاریخ : ١٣ اگست سن ٢٠٢٣ ،مظفر احمد مظفر ایوارڈ برائے فاروق بجنور بتاریخ ۳۰ جولائی ۲۰۲۴ بمقام کرتپور بجنور یو پی ،مظفر احمد مظفر ایوارڈ برائے نسیم زاہد بتاریخ ۳۰ جولائی ۲۰۲۴ بمقام کرت پور بجنور یوپی زیر انتظام جہاں غزل کرتپور،مظفر احمد مظفر ایوارڈ برائے عادل رشید بتاریخ ۳۰ جولائی ۲۰۲۴ بمقام کرتپور بجنور یوپی زیر انتظام جہان غزل کرتپور اور مظفر احمد مظفر ایوارڈ برائے بہار عالم بہار بتاریخ ۳۰ جولائی ۲۰۲۴ کرت پور بجنور یوپی زیر انتظام جہان غزل کرتپورشامل ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے جناب مظفر احمد مظفر کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے ۔ موصوف بلاشبہ وطن عزیز پاکستان کے سرمایہ ءافتخار ہیں اور عالمی سطح پر ادب کی دنیا میں ان کی یہ پذیرائی لائق صد تحسین و آفرین ہے ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات کے حضور دست بدعا ہوں کہ وہ عظیم و بابرکت ذات جناب مظفر احمد مظفر کا زور قلم اور زیادہ کریں اور وہ ہمیشہ شاد و آباد رہیں ۔آمین ۔