
قومی
خوشاب، کشمیر پارک میں پرانے جھولے ہٹا کر نئے جھولوں کی تنصیب کا کام جاری
ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم فروا عامر کی خصوصی ہدایات پر کشمیر پارک میں پرانے جھولے ہٹا کر نئے جھولوں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے کشمیر پارک کا وزٹ کیا اور پارک میں ہونے والے کام کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سی اوایم سی حراء جاوید بلوچ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جلد ازجلد پارک کی تزئن و آرائش کا کام مکمل کیا جاۓ اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔