اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کا فیملی پارک کا خصوصی دورہ
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے فیملی پارک کا خصوصی وزٹ کیا۔
انہوں نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات ،ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے تعاون سے تزئین وآرائش کے لیے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ معیاری مٹیریل کو استعمال کا استعمال یقینی بناتے ہوئے تعمیراتی کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوالٹی آف ورک پر ہرگز کوئ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں سبزی اور پھلوں کی دکانوں کا بھی وزٹ کیا اور دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری روزمرہ اشیاء کی فروخت مقرر نرخوں پر یقینی بنائی جائے ،ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں اور اور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں وارڈوائز صفائی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے محلہ بگیانوالہ میں گلیوں کا لیول کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر انچارج سینیٹری ورکرز عقیل عباس خان بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کو شہر میں صفائی کے لیے مجوزہ پلان بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ آپ کے احکامات کے مطابق عملہ صفائی کو روزانہ کی بنیاد پر مقررہ پوائنٹس پر ڈیوٹی دینے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ شہر میں نکاسی ء اب اور صحت و صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے ۔