خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت اور حکومت کی کوششوں سے ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ایک معاشی تبدیلی کا منصوبہ ”اُڑان پاکستان” اس عزم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے کہ پاکستان کو دوہزار سینتالیس تک تین کھرب کی معیشت بنا دیا جائے گا۔
اس منصوبے کا مقصد تمام صوبوں ، وزارتوں اور شعبہ جات کے پختہ عزم کے ساتھ معاشی ترقی کے بارے میں اقدامات پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔”اُڑان پاکستان” کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کی بنیاد تصور ہو گا۔
”فائیو ای” فریم ورک کے تحت برآمدات ، ای پاکستان ، موسمیاتی تبدیلی ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور مساوات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔اس جانب بھی سعی کی جائے گی کہ مصنوعی ذہانت اور فری لانسنگ کی ترقی کے ذریعے پاکستان کو ایک عالمی ٹیکنو اکنامک مرکز بنا یا جائے۔