پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کی سال 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ

ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب غازی عبدالرحمان کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کی سال 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔جس میں پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب نے سال 2024ء میں ناجائز اسلحہ کے 35 مقدمات درج کرائے اور 16 پسٹل،12رائفل،02 کلاشنکوف،01جی تھری ،724 کارتوس ،41 میگزین برامد کیں منشیات کے 19 مقدمات درج کیے اور 126کلو چرس،218 لٹر شراب،03کلو افیون برامد کی 31 چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے 06 جعلی نمبر پلیٹ کے مقدمات درج کیے ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 346 مقدمات تیز رفتار، اوورلوڈ، غفلت لاپرواہی سے گاڑیوں کو چلانے والے ڈرائیوران کے خلاف 118 مقدمات رجسٹر کیے اس کے علاوہ جدید پولیس ایپ کے ذریعے647790 افراد اور230570 گاڑیوں کو چیک کیا جس میں سے 35 چوری شدہ گاڑیاں برامد کی 112 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا اوورلوڈ گاڑیوں، کم عمر اوربغیر ہیلمٹ استعمال کرنے والے ڈرائیور اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور ڈرائیوران کے خلاف 39607 چالان کر کے 17 کروڑ 06 لاکھ 57 ہزار 200 روپے جرمانہ قومی خزانہ میں جمع کروایا اس کے علاوہ روڈ پر مسافروں کو 5633 مختلف نوعیت کی ہیلپس فراہم کی ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب غازی عبدالرحمن نے پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کی سال 2024 کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی

Exit mobile version