بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نورپورتھل کا عملہ شہر کے مختلف چوکوں، چوراہوں اور گلی محلوں میں مین ہولز کے ڈھکنوں کی مرمت اور تبدیلی کے لیے متحرک

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایت پر ایم سی نورپورتھل کا عملہ شہر کے مختلف چوکوں، چوراہوں اور گلی محلوں میں مین ہولز کے ڈھکنوں کی مرمت اور تبدیلی کے لیے متحرک ہو گیا۔

شہری حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کے ان اقدامات کو عوام دوست اقدامات قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ موصوف عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح عملی اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے بی ایچ یو ،ڈی ایم ایم اور یو سی جمالی بلوچاں کا وزٹ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے عملے کی حاضری کی چیکنگ کی ،ریکارڈ کا معائنہ کیا اور سروس ڈلیوری اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ دوران وزٹ بعض امور میں کاہلی سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ۔

اشتہار
Back to top button