بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

وزیرتعلیم کا لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے اسلامی ممالک میں تعاون پر زور

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر خالد مقبول صدیقی نے لڑکیوں کے تعلیم کی فروغ کیلئے اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیاہے ۔انہوں نے آج(جمعرات کو) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں بالخصوص مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر اظہارخیال کیاجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سینتالیس ممالک سے ایک سو پچاس کے قریب مندوبین پاکستان پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی وزرائے تعلیم کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button