بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خواجہ معین الدین چشتی کا عرس، بھارت نے 400 پاکستانیوں کے ویزے روک لئے

بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق بھارت میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر تھا تاہم بھارت نے صرف 100 افراد کو ویزے دیے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ بھارتی حکام نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے ہیں، ویزے حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین اتوار کو واہگہ کے راستے اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ  502 زائرین نے پاسپورٹ 2 دسمبر کو جمع کروائے تھے، شیڈول کے مطابق 4 جنوری کو صبح 8 بجے روانہ ہونا تھا، زائرین اب 5 جنوری صبح 8 بجے روانہ ہوں گے، دور دراز کے علاقوں کے زائرین 2 جنوری سے لاہور پہنچنا شروع ہو گئے تھے واپسی 14 جنوری کو ہونا تھی۔دوسری جانب بھارتی سفارتخانہ نے 4 جنوری کو شام ساڑھے چار بجے 102 پاسپورٹ مذہبی امور کے حوالے کیے، عرس کی تقریبات 6 تا 12 جنوری انڈیا میں جاری رہیں گی۔

اشتہار
Back to top button