جموں و کشمیر
دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔پانچ جنوری اُنیس سو انچاس کو سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کے زیرنگرانی استصواب رائے کے تحت کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا خودفیصلہ کرنے کے حق کی حمایت کی گئی تھی۔