بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم حق خودارادیت منائیں گے

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس دن کو منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔

پانچ جنوری 1949ء کو سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کے زیرنگرانی استصواب رائے کے تحت کشمیریوں کے اپنے مستقبل کا خودفیصلہ کرنے کے حق کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی۔سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے تیرہ اگست 1948ء اور پانچ جنوری 1949ء کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔پانچ اگست 2019ء کو جب نریندر مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو منسوح کیا تھا تب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button