صدر پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب ملک محمد سعد بشیر اعوان کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب
تنظیم الاعوان پاکستان کے سربراہ ،ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان کے صاحبزادے صدر پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب ملک محمد سعد بشیر اعوان کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب اعوان ہاؤس نورپورتھل پر منعقد کی گئی ۔جس میں جسٹس ریٹائرڈ جناب کاظم علی ملک ،سول جج سردار ماجد اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز، ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ، ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوصرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور، سجادہ نشینآستانہ عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف صاحبزادہ قاضی شیخ احمد ،کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو ،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ملک ہارون بندیال اور ممبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی خوشاب صاحبزادہ قاضی محمد عثمان نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ نمائندہ عوامی، سماجی، مذہبی ،علمی ،ادبی، صافتی، تجارتی اور کاروباری شخصیات سمیت اعوا برادری نے بھرپور شرکت کی۔
دوران تقریب مقامی افراد کے خوبصورت رقص نے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا ۔ دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں صنے والے مہمانان گرامی کا این اے ملک شاکر بشیراعوان ،ملک عمران بشیراعوان، ملک محمد خالد اعوان، ملک محمد اشرف اعوان، ملک عابد منیراعوان، ملک حیدر علی اعوان، ملک حمزہ شکیل اعوان ،ملک حماد بشیراعوان، ملک محسن علی اعوان، ملک ہاشم علی اعوان ،ملک عمار بشیر اعوان اور ملک محمد بخش اعوان نے پرتپاک استقبال کیا ۔
اس موقع پر شرکائے تقریب نے ملک محمد سعد بشیراعوان کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے عزت افزائی پر جملہ شرکائے تقریب کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اس پروقار تقریب کی نقابت کے فرائض مہر ضرار اختر نے بطریق احسن سر انجام دئیے۔