تجارت
ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی
نئے سال پر لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا کہ فی کلو ایل پی جی 4 روپے 2 پیسے سستی کر دی گئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھر یلو سلنڈر روپے47 روپے 43 پیسے سستا ہو گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2025کے لیے ہوگا، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے مقرر ہو گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 953 روپے 36 پیسے ہوگی۔