قومی
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت، پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باضابطہ نوٹس جاری کر دیا۔
باضابطہ جاری نوٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔نوٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ان کیمرہ ہو گا جس میں پی ٹی آئی اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔