سئنیر صحافی لیاقت حسین مغل کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کی گورننگ باڈی کے ممبر منتخب

سئنیر صحافی لیاقت حسین مغل کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کی گورننگ باڈی کے ممبر منتخب، ضلع خوشاب کے صحافی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

نامور سینیئر صحافی لیاقت حسین مغل کو کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کے انتخابات میں گورننگ باڈی کا ممبر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کا شمار ممتاز سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔

بطور چیف ایڈیٹر روزنامہ انکشاف مظفر آباد ان کی گرا نقدر صحافتی خدمات ہیں۔ آپ عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔

دریں اثناء ممتازسئنیر صحافی لیاقت حسین مغل نے کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کے انتخابات میں گورننگ باڈی کا ممبر منتخب ہونے پر جملہ معزز ممبران کی محبتوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Exit mobile version