دھند کے سبب دریائے جہلم پل پرحادثہ، زخمیوں میں 6 مرد اور دو خواتین شامل

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینیئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہائی ایس اور ہنڈائی میں تصادم ہوا جبکہ رکشہ اور ایک کار بے قابو ہو کر ہنڈائی میں جا لگے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب کے مطابق حادثہ دھند کے سبب دریائے جہلم پل پر پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں ٹوٹل 8 زخمیوں میں 6 مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

حافظ عبدالرشید کے مطابق ریسکیو ٹیم نے 4 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے 4 شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد منتقل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ افیسر ریسکیو خوشاب انجینیئر حافظ عبدالرشید کے مطابق حادثہ لاپرواہی کے سبب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ معمولی زخمیوں میں نصیر احمد عمر 45،نسرین عمر 37 سال،شہناز عمر 33 سال اور توقیر عمر 35 سال جبکہ شدید زخمیوں میں محمد رستم عمر 45سال، محمد عارف عمر 24سال، محسن علی عمر 23 سال اور محمد تاثیر عمر 38 سال شامل ہیں۔

Exit mobile version