بین الاقوامی معیار کے ٹائروں کی پیداوار بڑھانے کیلئے منصوبے کاآغاز

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے گرین فیلڈ ٹائرز کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی معیار کے ٹائروں کی مقامی سطح پر تیاری کو فروغ دینا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور مقامی بینکوں نے اس منصوبے پر پانچ کروڑ دو لاکھ ڈالر سرمایہ لگایا ہے یہ منصوبہ گھارو سندھ میں لگایا جائے گا ۔اس منصوبے سے اعلی معیار کے سستے ٹائروں کی پیداوار میں اضافے سے مقامی منڈی کی ضروریات پوری ہوںگی اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔اس منصوبے سے ملازمتوں کے ایک ہزار آٹھ سو مواقع پیداہوںگے اور اس شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے مسابقت میں اضافہ ہوگا۔

Exit mobile version