بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمالی وزیرستان میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد اویس شہید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے میجر محمد اویس شہید کو ان کے آبائی قصبہ شکر گڑھ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ، پاک فوج کے اعلیٰ افسران، جوانوں، لواحقین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں دیرپا امن کے لیے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے ایمان اور عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ شہداء کی یہ بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اشتہار
Back to top button