جاوید خان آفریدی امیر جماعت اسلامی زون پی کے 83 اندرون شہرکے امیر مقرر۔ عوامی، سماجی، سیاسی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
جاوید خان آفریدی کی نامزدگی امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحراللہ خان ایڈو وکیٹ نے اراکین کی رائے اور این اے 32 کے امیر حافظ حمید اللہ ایڈووکیٹ سے مشاورت کے بعد کی ہے۔
واضح رہے کے جاوید خان آفریدی سابق ناظم یونین کونسل شاہین مسلم ٹاؤن ٹو ہیں۔ آپ انتہائی ہردلعزیز ،پروقار،بردبار، پر خلوص ،بے لوث اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔
سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرہ ، جماعت اسلامی تحصیل نور پور تھل کے رہنما ایڈوکیٹ ملک سیف الرحمان جسرا ،سینیئر صحافیوں راجہ نور الہی عاطف، سیٹھ ثمر سلطان، ایم نور دین ،مہر ضرار احمد اختر ،محمد خالد جاوید اعوان، ملک شوکت حیات، ملک محمد حیات جوئیہ، ملک عزیز الرحمان اور دیگر نے جاوید خان آفریدی کو امیر جماعت اسلامی زون پی کے 83 اندرون شہر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔