بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

علاقہ تھانہ کٹھہ سگھرال کے نواحی گاؤں نلی میں کھلی کچہری کا انعقاد

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کا علاقہ تھانہ کٹھہ سگھرال کے نواحی گاؤں نلی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

شہریوں کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ دوران کھلی کچہری ڈی پی او خوشاب نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر توقیرمحمد نعیم کا کہناچتھا کہ پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کے مسائل ان کے پاس جا کر سنے جائیں اور موقع پر ہی ان کے حل کےلیے احکامات صادر کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری اور خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اشتہار
Back to top button