واپڈا نے کومبیکس روشن خان نیشنل ٹیم مینز اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
آرمی نے ویمن ایونٹ جیت کا اعزاز کا دفاع کیا، جہانگیرخان اور عمر سعید نے انعامات تقسیم کئے
پاکستان واپڈا کی مینز کی اسکواش ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے "کومبیکس روشن خان نیشنل ٹیم مینز اسکواش چیمپئن شپ” کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا آرمی نے ویمن ایونٹ کا فائنل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا پاکستان نیوی کے زیراہتمام مینز اسکواش چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مردوں کے فائنل میں واپڈا نے آرمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیدی پہلے میچ میں آرمی کے اشعب عرفان نے واپڈا کے نور زماں کو1-3 سے ہرایادوسرے میچ میں واپڈا کے عبداللہ نواز نے آرمی کے صدام الحق کیخلاف 1-3 سے کامیابی حاصل کی تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ناصر اقبال نے آرمی کے حزیفہ ابراہیم کو1-3 سے شکست دے کر واپڈا کو ٹائٹل جتوا دیا۔
ایس ایل این جی پی نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی خواتین ایونٹ کے فائنل میں آرمی نے ٹاپ سیڈ واپڈا کو 0-3 سے اپ سیٹ شکست دیدی پہلے فائنل میں آرمی کی فائزہ ظفر نے واپڈا کی مہوش علی کو 0-3 سے ہرایا جبکہ دوسرے فائنل میں مدینہ ظفر نے صائمہ شوکت کو 0-3 سے قابو کیازینب خان کو نور العین کے خلاف واک اوور مل گیا سندھ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔
تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی اسکواش لیجنڈ اور سابق عالمی چیمپئین جہانگیر خان نے کومبیکس سپورٹس کے سی ای او عمر سعید کے ہمراہ کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیز جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں سونیئرزتقسیم کئے اس موقع پر لیفٹیننٹ کمانڈر محمدعمر، آصف عظیم، جنرل منیجر کومبیکس اسپورٹس زبیر ماچا اور ٹورنامنٹ ریفری نوید عالم بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان نے پورے ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے کھیل اور ٹیلنٹ پر بھرپور توجہ دیں تاکہ وہ عالمی معیار کے کھلاڑی بن کر ملک کے لیے ا سکواش میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکیں سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید نے کہا کہ اسکوش میں پاکستان کے شاندار ماضی کو واپس لانے اور نئے ٹیلنٹ کی دریافت کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاہمارا ادارہ مستقبل میں بھی اسکواش سمیت دیگر کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گا