بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور رومانیہ کا اپنی بحری افواج کے درمیان تعاون مزید گہرا کرنے کا عزم

رومانیہ کی بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل MIHAI PANAIT نے رومانیہ کی بندرگاہCONSTANA پرحال ہی میں پاکستان کی بحریہ میں شامل کئے گئے بحری جہاز”یماما” کا دورہ کیا۔انہیں جہاز کی صلاحیتوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

پی این ایس ”یماما” رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ گالاطی میں پاکستان کی بحریہ کیلئے تیار کئے گئے چار جہازوں میں سے آخری سمندری گشت کا جہاز ہے۔قبل ازیں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے رومانیہ کی بحریہ کے سربراہ سے بخارسٹ میں ملاقات کی اور ان سے بحری سیکیورٹی میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

اشتہار
Back to top button