بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے، بیرسٹرگوہر خان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سول نافرمانی تحریک پر نہیں صرف مذاکرات پر بات ہوئی، انہوں نے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا  اور کہا بات اور  اس پر عمل درآمد ایک ٹائم فریم میں ہونا چاہیے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نےکہا کہ اسپیکر کے ساتھ کل کی میٹنگ غیر رسمی تھی،  مذاکرات کے اگلے دور میں تمام ممبران شریک ہوں گے، امید ہے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، اسپیکر صاحب کو  پہلے ہی بتایا تھا چار  ارکان دستیاب نہیں ہیں،  اگلی میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔

  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  پہلے ہم چاہتے ہیں ہماری کوشش ہے کمیٹی کی ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہو، مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی یہ ان کا ہی اختیار ہے، ہم پرامید ہیں سارے مسائل کا حل نکل آئےگا، سمجھتا ہوں اختلافات ہوتے ہیں لیکن پر امید رہنا چاہیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی معاملات پر پارٹی چیئرمین، جنرل سیکرٹری اور  سیکرٹری اطلاعات کے علاوہ دیگر عہدے داروں کو تبصرے سے روک دیا ہے،بانی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی تحریک پر نہیں صرف مذاکرات پر بات ہوئی، انہوں نے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا بات اور اس پر عمل درآمد ایک ٹائم فریم میں ہونا چاہیے۔

اشتہار
Back to top button