بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انٹرنیٹ اب ایک بنیادی انسانی حق ہے، ڈیجیٹل بل آف رائٹس لے کر آئیں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے ڈیجیٹل بل آف رائٹس لانے کا اعلان کیا ہے۔سندھ یونیورسٹی جامشورو میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انٹرنیٹ اب ایک بنیادی انسانی حق ہے، ڈیجیٹل بل آف رائٹس لے کر آئیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں اور سیاستدانوں کو انٹرنیٹ سلو اور وی پی این بند ہونے سے فرق نہیں پڑتا، انٹرنیٹ سلو ہونے اور وی پی این بند ہونے سے ہم نوجوانوں کا جینا حرام ہوجاتا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج کی دنیا میں انٹرنیٹ بنیادی انسانی حق ہے، تیز اور افورڈیبل انٹرنیٹ تک رسائی کا حق چھین کر لیں گے، ڈیجیٹل رائٹس بل کیلئے نوجوانوں سے مل کر جدو جہد کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ آب پاشی کے کسی نئے منصوبے اور چھ سات نہریں نکالنے سے پہلے آنے والے دنوں کا سوچا جائے۔

اشتہار
Back to top button