بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون سے ایجنٹ مافیا کا صفایا، بے پناہ رش ختم

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 24/7اوپن پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا اچانک دورہ

پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون سے ایجنٹ مافیا کا صفایا، بے پناہ رش ختم اور شہریوں کو طویل انتظار کی زحمت سے نجات مل گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7اوپن پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا اچانک دورہ کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے بعض شہریوں کی علاقے میں ایجنٹ مافیا کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو  فی الفور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7اوپن پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا اچانک دورہ  کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے پوچھاشہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا شہریوں نے کہاکہ 24 گھنٹے پاسپورٹ آفس کھلنے سے بے پناہ رش ختم ہو گیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاونٹرز پر گئے اور شہریوں سے گفتگو کی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بعض شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لیے احکامات دیئے۔ بعض شہریوں کی علاقے میں ایجنٹ مافیا کی  شکایات کی جس پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے فوری نوٹس  لیتے ہوئے  ایف آئی اے کو آج ہی سے   فی الفور کریک ڈان کا حکم  دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے۔ پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا اعتماد میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔

اشتہار
Back to top button