بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کو13 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

24 سے 27 نومبر احتجاج کے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیاجائے، تفتیشی افسران سے ریکارڈ طلب

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی انسداد دہشت گردی عدالت نے 13 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے 24 سے 27 نومبر احتجاج کے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسران سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی 32 مقدمات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئی  جہاں ان کی جانب سے محمد فیصل ملک نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔عدالت میں پیشی کے لیے بشری بی بی کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لے جانے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت دیگر رہنما  بھی عدالت پہنچے۔ وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ بھی عدالت پہنچے۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشری بی بی  کی  32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں، جس کے بعد بشری بی بی عدالت سے روانہ ہو گئیں۔عدالت نے بشری بی بی کو 13 جنوری تک 24 سے 27 نومبر احتجاج کے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام 32 مقدمات کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کچھ دیر میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

اشتہار
Back to top button