بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حج درخواستیں، وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دیدیا

سرکاری حج اسکیم میں 3 مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار کم حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواست موصول ہو سکیں، وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔

وزارت مذہبی امور نے 7 ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پورا کرنے کےلیے سر جوڑ لیے، حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو کوٹہ دینے پر غور کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button