بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کرم میں ادویات کی قلت کو فوری دور کیاجائے، وزیراعظم

وفاقی کابینہ نے کشیدگی کے شکار خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا جب کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی وفاقی حکومت، صوبائی حکومت سے رابطہ کرے اور ادویات کی قلت کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس کے دوران قومی رجسٹریشن و بائیو میٹرک پالیسی فریم ورک کی اصولی منظوری دی گئی، پالیسی کے تحت ایک قوم، ایک شناخت کے تحت ہر پاکستانی کی منفرد آئی ڈی تیار کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک قوم، ایک شناخت منصوبہ کے تحت ہر شہری کا مکمل ڈیٹا یکجا کر دیا جائے گا، پاسپورٹ، شناختی کارڈ، حفاظتی ٹیکے، عدالتی و پولیس ریکارڈ یکجا کر دیا جائے گا، نادرا، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف بی آر کو ڈیٹا تک رسائی ہو گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے مختلف اداروں کے بوررڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔اجلاس کے دوران کابینہ نے کرم میں ادویات کی قلت کا نوٹس لیا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کرم میں ادویات کی قلت کو فوری طور پر دور کیا جائے، وفاقی حکومت کے پی حکومت سے ادویات کی قلت پر رابطہ کرے۔

یاد رہے کہ آج میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ضلع کرم کے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت پیدا ہونے لگی ہے جب کہ طبی امداد نہ ملنے کے باعث یکم اکتوبر 2024 سے اب تک ہسپتال میں 29 بچے جاں بحق ہوئے۔

اشتہار
Back to top button