پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر 2024 سے 10 جنوری 2025 تک ہوں گی

صوبہ پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر 2024 سے 10 جنوری 2025 تک ہوں گی۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو کے مطابق پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری اسکول مراسلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوارکی چھٹی کے بعد اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز 13 جنوری 2025 سے ہوگا، تمام سی ای اوز ایجوکیشن مراسلے کی پابندی کو یقنی بنائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی، اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

Exit mobile version